سوشل ایشوز

ایوب میڈیکل اسپتال کی وارڈز میں بارش کا پانی داخل، مریض خوار

گائنی اور بچوں کے وارڈز میں بارش کا پانی بھرنے پر مریضوں کو وارڈز سے نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اسپتال پہنچیں

ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل اسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی بھر گیا’ جس کے بعد اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریض خوار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل اسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گائنی اور بچوں کے وارڈز میں بارش کا پانی بھرنے پر مریضوں کو وارڈز سے نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اسپتال پہنچیں۔ کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس کی حدود میں تجاوزات کا آپریشن بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ شاہراہ ریشم پر سیلابی صورتحال کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.