سوشل ایشوز

شاہ پور چاکر سے 50 سالہ شخص کی نعش نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا دیا

عرفان بصارت صدیقی پی آئی بی کالونی کراچی شرقی کا رہائشی ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چل سکے گی: پولیس

سانگھڑ کے علاقے شاہ پورچاکر سے 50 سالہ شخص کی نعش نے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے نعش کی شناخت عرفان بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 50 سالہ شخص کی لاش کھیتوں سے ملی جس کی شناخت عرفان بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان بصارت صدیقی پی آئی بی کالونی کراچی شرقی کا رہائشی ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چل سکے گی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا کہنا تھاکہ عرفان بصارت صدیقی 5 سال سے لاپتہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں جبری گمشدگی کا کیس زیر سماعت ہے اور کیس کی سماعت 14 ستمبر کو مقرر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ شاہ پور تھانے لاش وصول کرنے پہنچا ہوں۔ دوسری جانب اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے جبری گمشدہ کارکن کی 6 سال بعدلاش ملنا لمحہ فکریہ ہے، عرفان بصارت کے ماورائے عدالت قتل پرایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن رنجیدہ ہے، عرفان بصارت کو 6 سال قبل پی آئی بی کالونی میں گھرسیگرفتار کیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان انصاف فراہم اورمعاملے کی تحقیقات کاحکم دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.