سوشل ایشوز

ڈکیتی کا مقدمہ درج نا کرنے پر پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

پولیس نے میپکو اہلکاروں کا مقدمہ درج نہ کیا تو انہوں نے علاقے کی بجلی احتجاجا بند کردی، 24گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے

ڈکیتی کا مقدمہ درج نا کرنے پر پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ‘ مظفرگڑھ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر میپکواہلکاروں نے احتجاجاً علاقے کی بجلی بندکردی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ڈکیتی کا واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چاہ بلوچی والا میں میپکو اہلکاروں سے دوران ڈیوٹی پیش آیا تھا۔ پولیس نے میپکو اہلکاروں کا مقدمہ درج نہ کیا تو انہوں نے علاقے کی بجلی احتجاجا بند کردی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبریونین کا کہنا ہے کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا تو شہر بھر کی بجلی بند کردیں گے۔ دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تصدیق ہونے پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.