سوشل ایشوز

کراچی پولیس کی شاہین فورس ان ایکشن، پہلے مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار

ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے دوران فرار کی کوشش میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتارکرلیا گیا

کراچی پولیس کی شاہین فورس ان ایکشن ، کراچی کے گلشن اقبال میں ہونے والے پہلے مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ سینٹرکے قریب شہری سے ڈکیتی کے دوران شاہین فورس پہنچ گئی اورکار سوار کو لوٹنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو شاہین فورس کے اہلکاروں نے للکارا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے دوران فرار کی کوشش میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتارکرلیا گیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ملزم عمران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم عبدالرزاق اس سے قبل بھی خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔ واردات ناکام بنانے کے لیے شاہین فورس کے اہلکاروں کی فوری کارروائی پر ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے انہیں شاباش دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.