سوشل ایشوز

سیہون میں سانپ کے کاٹنے سے 97 افراد زخمی

ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ نے سیہون کے دیہات میں سانپ کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی

سندھ کے شہر سیہون کے مختلف دیہات میں حیران کر دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے 97 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ نے سیہون کے دیہات میں سانپ کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ز خمی 97 افراد کو ویکسین فراہم کردی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی ایک بچی کو سانپ نے ڈس لیا تھا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.