سوشل ایشوز

سٹریٹ کرائم پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے؟ کراچی پولیس کے چیف نے سب بتا دیا

کراچی شہرکا بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائمز ہیں، اسٹریٹ کرائمز کو روکنا ماڈرن پولیسنگ سیف سٹی منصوبے کے بغیر ممکن نہیں: جاوید اوڈھو

شہر قائد کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ؟ سٹریٹ کرائمز پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے اس حوالہ سے کراچی پولیس کے چیف جاوید اوڈھو نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی (کراچی پولیس چیف)جاوید اوڈھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ تاجروں سے خطاب میں جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ کراچی کی اہمیت ملکی معیشت میں کلیدی ہے، شہر روزگار مہیا کرتا ہے اور ٹیکس آمدنی سے حکومتی ادارے چلتے ہیں۔ جاوید اوڈھو نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی میں قیام امن کی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے، بارشوں کی وجہ سے سیف سٹی منصوبے کے افتتاح میں تاخیر ہوئی، جلد منصوبے پر کام شروع ہوکر دو سال میں مکمل ہوجائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.