سوشل ایشوز

پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، گھر سے بھاری اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر تلاشی لی تو تین ڈبل بیرل 12 بور رائفلز اور 22 موبائل فون برآمد برآمد ہوئے

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس کے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کا کہنا تھا کہ تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن غازی اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر تلاشی لی تو تین ڈبل بیرل 12 بور رائفلز اور 22 موبائل فون برآمد برآمد ہوئے۔ ایس پی بلدیہ فیضان کے مطابق موقع سے ایک ملزم عمران ولد علی محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونیکا انکشاف ہوا ہے، ملزم کے قبضے سے برآمدہ 22 موبائل فونز مختلف وارداتوں میں لوٹے گئے ہیں، ملزم کے قبضے سے برآمدہ غیرقانونی اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے، ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.