سوشل ایشوز

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی مال میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ یعنی فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔ شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہیکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کو سیل کردیا جائیگا، مال میں آگ لگنیکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونیکی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.