سوشل ایشوز

سوات میں امن و امان کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی شرکت

سوات میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی

سوات کے علاقے چار باغ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امن و امان کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج سے خطاب میں امیر مقام کا کہنا تھاکہ 7 بار دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنا، دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آج سوات کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے امن، امن کے علاوہ ہمیں کوئی اور چیزقابل قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.