سوشل ایشوز

گلشن اقبال میں آگ لگنے سے 2بھائیوں کی ہلاکت، ویڈیو بھی سامنے آگئی

نوجوان طلحہ آگ لگنے کے بعد گھر سے باہر آتا ہے تو اس کے جسم سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہوتے ہیں، مرکزی گیٹ سے پھر واپس اندرآتا ہے

کراچی کے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 11 میں رہائشی فلیٹ نعمان ٹیرس میں آگ لگنے کے واقعہ کے فورا بعد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان طلحہ آگ لگنے کے بعد گھر سے باہر آتا ہے تو اس کے جسم سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہوتے ہیں، طلحہ مرکزی گیٹ تک جاتا ہے پھر واپس اندرآتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلیٹ کے ایک شخص نے جب طلحہ کو شعلوں میں لپٹا دیکھا تو اس پر پانی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں نوجوان طلحہ اور اس کا بھائی حمزہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ گھر کے دیگر 3افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث چارجنگ پر لگا موبائل پھٹنے سے پیش آیا، دونوں نوجوان زمین پر سورہے تھے،موبائل پھٹنے سے گدے پر آگ لگی جس سے نوجوان آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.