سوشل ایشوز

پولیس نے چینی کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری والی رقم کا سراغ لگا لیا، ملزم بھی گرفتار

آفس کی ایک چابی اسکے پاس ہے، صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا، اس نے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا

پولیس کی کارروائی، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چینی کنٹریکٹر کے لاکر سے رقم چوری کرنے میں آفس بوائے ملوث نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی یوسف پلازہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے کے ملزم کا سراغ لگایا۔ پولیس کے مطابق ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے پچھلے 3 ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی آفس بوائے جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز نیشنلز کے پاس تھیں۔ پولیس کے مطابق کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں10 لاکھ سے زائد رقم رکھی تھی جس کا پاسورڈ صرف ایک چینی باشندے کے پاس تھا۔ پولیس نے قوی شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن کو شامل تفتیش کیا تو محسن نے سب کچھ سچ بتا دیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ آفس کی ایک چابی اسکے پاس ہے، صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا، اس نے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا۔ پولیس نے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.