سوشل ایشوز

کراچی سپرہائی وے پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، مقدمہ درج

قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا: ایس ایس پی ملیر

کراچی سپرہائی وے قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا ، مقتول کو 5 گولیاں لگیں جبکہ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروعکر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے۔ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5 گولیاں لگیں، واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.