سوشل ایشوز

پولیس کا احتجاج ،چکن اور پراٹھوں کیساتھ چنےکا اہتمام

لانگ مارچ کیلئے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )لانگ مارچ کیلئے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا۔ لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ہر کھانے میں دال اور کھانے کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری نے فوری نوٹس لیا تھا۔اب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کھانے کے معیار کے حوالے سے کیا جانے والا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کیلئے کھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود کھانے کو چیک کر رہے ہیں، کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.