سوشل ایشوز

لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچوں کو ماں کی تحویل میں دیدیا

قصور کی رہائشی درخواست گزار ساجدہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے

لاہور ہائی کورٹ نے 3 بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیے، بچے باپ کے ساتھ جانے کے لیے بلک بلک کر روتے رہے۔ قصور کی رہائشی درخواست گزار ساجدہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے۔ شوہر کے وکیل کا مؤقف تھا کہ گھر سے نکالنے اور بچے چھیننے کی بات درست نہیں، خاتون خود بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔ جیسے ہی بچے کمرۂ عدالت سے باہر نکلے تو انہوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے رونا شروع کر دیا تاہم خاتون اپنے بھائی کی مدد سے روتے بچوں کو ساتھ لے گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.