سوشل ایشوز

مزید یوریا کی درآمد کا عمل شروع کردیا گیا

حکومت نے مزید یوریا کی درآمد کا عمل شروع کر دیا ہے ، جس کے لیے ٹریڈن کارپوریشن نے 75ہزار ٹن یوریا کی درآمد کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے مزید یوریا کی درآمد کا عمل شروع کر دیا ہے ، جس کے لیے ٹریڈن کارپوریشن نے 75ہزار ٹن یوریا کی درآمد کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل”ڈان نیوز”کے مطابق  وفاقی حکومت نے بین الاقوامی سپلائرز سے یکم دسمبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کی جانب سے بولیاں یکم دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی، جبکہ  ٹی سی پی کا 25ہزار میٹرک ٹن سے کم مقدر کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ  بھی سامنے آیا ہے ، واضح رہے کہ اس وقت 3لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.