کھیل

محمد عامر انگلش ٹی ٹونٹی لیگ میں میدان مارنے کیلئے تیار

محمد عامر انگلش ٹی ٹونٹی لیگ میں میدان مارنے کیلئے تیار۔ محمد عامرمیگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کیا اور اب ایسیکس کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے، ایونٹ کا فائنل 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، وورسٹرشائر ریپیڈز دفاعی چیمپئن ہے۔

Tags
Back to top button
Close