کھیل

پاک بھارت کرکٹ میچزہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچرکوبدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہورہا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ کے اتارچڑھاﺅمیں وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزازہے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچرکوبدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم پرفخرہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹرہے۔ سابق کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ نہیں دس سے بارہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچزہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومتی معاملات ہیں۔

 

Tags
Back to top button
Close