کھیل

لاہورقلندرزاورایم سی سی کل مدمقابل ہوں گی

کپتان لاہورقلندرزسہیل اختر نے کہا کہ یہ میچ پی ایس ایل کی تیاریوں کے لیے بھی اہم ہوگا

پاکستان کے دورے پرآنے والی میریلیبون (ایم سی سی) کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لاہورقلندرزکے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ لاہورقلندرزکی انتظامیہ نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کوتاریخی قراردیا اورکہا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل لاہورقلندرزکومیچ کا بہت فائدہ ہوگا۔ کمارسنگاکارکی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم آج صبح لاہورپہنچی جبکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لاہورقلندرزکے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

قلندرزکے سی او اورمنیجر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، میچ کا لاہورقلندرزکوتوفائدہ ہوگا ہی لیکن اس سے پاکستان کا بھی سافٹ امیج دنیا میں جائے گا۔ ہیڈ کوچ لاہورقلندرزعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اسٹیڈیم آئیں اوردنیا کوبتائیں کہ ہم کرکٹ سے پیارکرتے ہیں۔ میچ کی حکمت عملی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمیں کمبی نیشن آزمانے کا موقع ملے گا۔ کپتان لاہورقلندرزسہیل اخترنے کہا کہ یہ میچ پی ایس ایل کی تیاریوں کے لیے بھی اہم ہوگا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close