کھیل

حسن علی کی اہلیہ سمیت نئی تصاویر وائرل

تصاویرمیں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی داڑھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بہت حسین نظرآ رہی ہیں

حسن علی کی اہلیہ سمیت نئی تصاویر وائرل، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے گزشتہ سال بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکے ساتھ شادی کی تھی، دونوں کے درمیان نکاح دبئی میں ہوا، جس میں اہل خانہ، دوستوں سمیت کرکٹرشاداب خان نے شرکت کی تھی۔ دونوں کی چند خوبصورت تصاویرہرطرف وائرل ہوگئی ہیں۔ نکاح کے بعد گفتگوکرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی کی نئی اننگزشروع کرنے پرخوش ہوں، نکاح پاکستان میں ہوتا تو اوربھی زیادہ مزہ آتا، سامعیہ کوکرکٹ پسند نہیں ہے، ان کا پسندیدہ کرکٹربھی میں ہی ہوں۔

واضح رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو شادی سے قبل ایئرہوسٹس تھیں۔ 15 ستمبر 1995 کوبھارتی پنجاب کے شہرہریانہ کے علاقے فرید آباد میں پیدا ہوئیں، ان کا ستارہ ورگو (برج سنبلہ) ہے، انہوں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، اپنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سامعیہ آرزو نوکری کی غرض سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئی تھیں جہاں پرحسن علی کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ کرکٹ دیکھنے کا شوق نہیں صرف حسن علی کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم جاتی تھی بلکہ حقیقت تو ہے کہ جب سے ان سے ملی تب سے ہی میں نے میچ دیکھنا شروع کیا اور میچ کے دوران بھی ان کا فوکس صرف حسن علی پر ہوتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ نے اس چیزکوبہت مثبت لیا ۔میں میڈیا اورلوگوں کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمارے رشتے کوبہت مثبت اندازمیں پیش کیا۔

شادی کے بعد جب پہلی بارحسن علی پاکستان آئے تو انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ میں ایک گھرخریدا اوراس گھرمیں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شادی کے بعد دونوں میاں بیوی سوشل میڈیا پربہت زیادہ متحرک ہیں اورگاہے بگاہے اپنی مختلف تصاویرسوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے چند تصاویرسامنے آئی ہیں جو ہرطرف وائرل ہوگئی ہیں۔ ان تصاویرمیں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی داڑھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بہت حسین نظرآ رہی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close