کھیل

شرجیل خان کا مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے بازشرجیل خان نے مداحوں سے بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کر کے لیگ کو کامیاب بنانے کی اپیل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شرجیل خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ”پی ایس ایل اس دفعہ پورے پاکستان میں ہو رہی ہے، اپنی لیگ، اپنا ملک، اپنے لوگ اور اپنے مداح، کیا کمبی نیشن ہے۔ ابھی اپنے ٹکٹ خریدیں اور کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آئیں کیونکہ یہ ہے کراچی! میں ہوں تیار ، کیا آپ تیار ہیں؟“-

(Visited 4 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close