کھیل

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان نے آذربائیجان کو پچھاڑ دیا

آذربائیجان کو شکست دینے کے بعد پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے

کبڈی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو اپنے تیسرے میں شکست دے دی جس کے بعد پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستان نے بھی اپنے تیسرے میچ میں آذربائیجان کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے آذربائیجان کو 40 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اس جیت کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

Tags
Back to top button
Close