کھیل

شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان

فٹ ہوں، رنز بنا بھی رہے ہوں اور فیلڈنگ میں رنز روک بھی رہا ہوں، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مرضی سے کرونگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ابھی فٹ ہیں۔

کراچی میں پشاور زلمی کے ٹریننگ سیشن کے بعد جب شعیب ملک میڈیا سے گفتگو کے لیے آئے تو انہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ سینئر آل راؤنڈر نے کہاکہ انہوں نے یہ ذکر پہلے ضرور کیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن یہ ان کا حتمی فیصلہ نہیں، جب ورلڈ کپ قریب آئے گا تو پھر سوچیں گے لیکن فی الحال ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ فٹ ہیں، رنز بنا بھی رہے ہیں اور فیلڈنگ میں رنز روک بھی رہے ہی، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مرضی سے کرنا کھلاڑی کا حق ہے۔

شعیب ملک گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ اور اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بدستور دستیاب ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کو کپتانی کا شوق نہیں اور وہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہے، ان کی توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے اور بطور کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کرنا ان کی خواہش ہے۔

Tags
Back to top button
Close