کھیل

پی سی ایل کی کمنٹری قومی زبان میں نشر کرنیکا اعلان

رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو‘ ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹرانگریزی میں کمنٹری کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے پانچویں ایڈیشن کے لیے قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینس، مارک باچر اور جونٹی رھوڈز انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔ ایلن ولکنز کا کہنا ہے کہ 2016 ء سے لیگ کا حصہ ہوں اور پی ایس ایل فائیو میں کمنٹری کے لیے پرجوش ہوں۔ سابق جنوبی افریقی سپر اسٹار جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔ ڈینی موریسن نے کہا کہ لیگ کے سارے میچز پاکستان میں ہو رہے، اس بار کمنٹری کا مزہ دوبالا ہو گا۔

Tags
Back to top button
Close