کھیل

رونالڈو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں شریک

اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ایک ملین یورو کا عطیہ کیا ہے

خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ملین یورو پرتگال کے دارالحکومت لسبون کے سینٹا ماریہ اسپتال اورپورٹوکے سینٹو انتونیو اسپتال کوعطیہ کیے، ساتھ ہی ان کے ایجنٹ  جارج مینڈس نے بھی اس کارخیرمیں حصہ لیا ہے۔ لسبون اسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈوکی جانب سے عطیہ کی گئی رقم سے  اسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوژن پمپس اور سرنجزلی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکرگزار ہیں۔

دوسری جانب سینٹو اسپتال کونسل کے صدرباربوسا کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈوکے اس کارخیرمیں قدم بڑھانے پرمشکورہیں، یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگارہے جس کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پرتگال کے وزرات صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 362 ہے اور اب تک 29 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close