کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کی فتح کو28سال مکمل ہوگئے

کامیابی کا سفرآسان نہیں تھا لیکن کپتان کوفتح کا يقين تھا،کھلاڑی بھی جذے سے سرشارتھے

پاکستان کیکرکٹ ورلڈ کپ کی فتح کو28سال مکمل ہوگئے،گرین شرٹس نے 1992ء میں آج ہی کے دن موجودہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کوشکست دے کر دنیائےکرکٹ کا سب سے بڑاٹائٹل اپنے نام کیا۔ کامیابی کا سفرآسان نہیں تھا لیکن کپتان کوفتح کا يقين تھا،کھلاڑی بھی جذے سے سرشارتھے،آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مشترکہ طورپرہونے والےکرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو پہلے پانچ میچزمیں سے صرف ایک میں فتح ملی۔

انگلينڈ کے خلاف میچ بارش کی نذرہوا اورایک پوائنٹ ملا، شاہين جيت کے ٹريک پرآئے تواس وقت کی عالمی چیمپئن آسٹريليا،سری لنکااور نيوزی لينڈ کو شکست دے کر سيمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انضمام الحق کی 37 گیندوں پر 60رنزکی طوفانی اننگزنےپاکستان کوفائنل ميں پہنچاديا ،فائنل میں کپتان عمران خان، جاوید میانداد اورانضمام الحق نے جم کربیٹنگ کی،وسیم اکرم نے میلبورن میں یادگارسپیل کرایا اورپاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 1992ء میں پہلی بارعالمی کپ جیت لیا۔

Tags
Back to top button
Close