کھیل

باسط علی کا اپنی آمدن حکومت کو دینے کا اعلان

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان کردیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان کردیا جوکوروناوائرس کی وبا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔واضح رہے کہ باسط علی یو ٹیوب چینل پرکرکٹ سے متعلق معاملات پر اپنی ماہرانہ دیتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 66 ہزار سے زیادہ ہے ۔

49 سالہ باسط علی کا کہنا تھا کہ وہ آج سے اپنے یوٹیوب چینل کی تمام تر آمدنی حکومت کو اس وقت تک عطیہ کرتے رہیں گے جب تک کورونا وائرس کو کامیابی کے ساتھ شکست نہ دے دی جائے کیوں کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور سب ہی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

باسط علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ انہوں نے یہ اقدام اپنا کردار ادا کرنے کی خاطر کیا ہے تاکہ موذی بیماری کے خلاف نبرد آزما حکومت کی مدد ممکن ہو سکے ۔باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں بزنس مین آگے آئیں اور انسانیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags
Back to top button
Close