کھیل

بھارتی اسپنرشاہد آفریدی کی تعریف کرنے پرمجبور

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبے کے معترف ہوگئے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کے لیے کیے جارہے فلاحی کاموں کوسراہا ہے۔ اپنے پیغام میں بھارتی اسپنرنے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کرکچھ نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے بھی اپنے پیغام مین ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کومتحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباو کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت  ہے۔ ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔

 

Tags
Back to top button
Close