کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹرزکے اعلان پردنیا ہکا بکا رہ گئی

کوروناوائرس کیخلاف 27 کھلاڑیوں نے حکومت کے امدادی فنڈز میں آدھی تنخواہ جمع کروانے کا اعلان کردیا

بنگلہ دیشی کرکٹرزکے اعلان پردنیا ہکا بکا رہ گئی،کھوج نیوزذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں افراد متاثرہوئے ہیں اورہزاروں ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ کئی ممالک میں لاک ڈاﺅن لگایا جا چکا ہے تاکہ اس موذی وباءکو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ایک جانب جہاں حکومتیں اس وباءسے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیجز کا اعلان کررہی ہیں تو دوسری جانب بااثرافراد بھی اپنا کردارادا کرنے میں مصروف ہیں اوراب بنگلہ دیش کے 27 کرکٹرزنے اپنی آدھی تنخواہ حکومتی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا تاکہ وہ اسے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی سمیت چند معروف شخصیات کی جانب سے بھی انفرادی طور پر امداد کا سلسلہ جاری ہے البتہ کسی بھی قومی کرکٹر کی جانب سے تاحال اس طرح کا کوئی ااعلان نہیں کیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

Tags
Back to top button
Close