کھیل

ٹینس کوچز نے کیش پرائز کا مطالبہ کر دیا

ٹینس کوچز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ ہمیں بھی کیش پرائز دے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میڈلز دلانے میں کوچز کا اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ہمیں بھی کیش پرائز دیا جانا چاہیے۔کوچز کو حقوق دلانے کے لیے ’رائٹس آف پاکستان اسپورٹس کوچز‘ فورم کا قیام کردیا گیا ہے۔ کوچز کا کہنا ہے کہ لاکھوں نہ سہی کم از کم 50 ہزار روپے ہی میڈلسٹ کھلاڑیوں کے کوچز کو دیں۔

ملک افتخار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بنانے میں کوچز دن رات ایک کر دیتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close