کھیل

عائشہ ظفر کرکٹ سے دوری پر اداس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عائشہ ظفر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے مشکل مرحلہ کرکٹ نہ کھیل پانا ہے، اپنی کرکٹ روٹین، میچز کھیلنا، نیٹس پر جانا، سب بہت مس کر رہی ہوں۔

ایک انٹریو میں قومی کرکٹر نے کہا کہ لاک ڈاون میں یوں لگا کہ جیسے زندگی رک سی گئی، لوگوں سے روابط محدود ہوگئے تھے اور روزانہ ایک سا ہی معمول بن گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ گھر سے بالکل باہر نہیں نکل پائیں گے، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 20 دن مکمل گھر پر ہی گزارے ہوں اور کہیں باہر نہیں گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب گھر پر ہوتے ہیں تو والدہ کے ساتھ کچن میں ہاتھ بٹا لیا جاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ کوشش ہوتی ہے کہ فٹنس پر بھی کام جاری رکھا جائے ۔

Tags
Back to top button
Close