کھیل

معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک

سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ سٹار شیڈ گیسپرڈ لاس اینجلس کے ایک سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے گشت کرنے والے افسران کو لاش کے ساحل پر آنے کی اطلاع دی۔بعدازاں پولیس نے لاش کی شناخت شیڈ گیسپرڈ کے نام سے کی اور پھر ان کے خاندان کو بھی مطلع کیا گیا۔ شیڈ گیسپرڈ گزشتہ اتوار کو اپنے 10 سالہ بیٹے آریہ کے ساتھ تیراکی کرنے کے لیے ساحل پر گئے تھے جس دوران وہ سمندر میں ڈوب گئے جب کہ ان کے 10

پولیس نے بتایا کہ شیڈ گیسپرڈ جب ساحل سے 50 گز کے فاصلے پر تھے تب انہیں آخری مرتبہ ایک ریسکیو اہلکار نے دیکھا تھا اور بعد ازاں وہ ڈوب گئے تھے۔شیڈ گیسپرڈ کی ہلاکت پر ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ریسکیو حکام کا بیٹے کو بچانے اور شوہر کی لاش ڈھونڈنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

Tags
Back to top button
Close