کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا اعلان کب ہوگا؟

ورلڈ کپ کوملتوی کیےجانےکا قوی امکان ہے۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام ممبر ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے

میگا ایونٹ رواں سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نےستمبرکے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔ معاملات سے آگاہ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ پروازیں شروع بھی ہوگئیں توایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کےاس وقت اپنے ملکوں میں کیا حالات ہوں گے، یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا، ایک ماہ کےقلیل وقت میں سفری اورقیام و طعام کے انتظامات کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوملتوی کیےجانےکا قوی امکان ہے۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام ممبر ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے، اس کے بعد 26 سے 28 مئی کے درمیان کسی وقت بھی میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close