کھیل

فیلڈ میں سماجی فاصلہ کے حوالے سے نسیم شاہ کا بڑا بیان

فیلڈ پر دوری رکھنا مشکل ہوگا لیکن ا س کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں، بیماری سے بچنا ضروری ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے دوران فیلڈ پر سماجی فاصلہ اپنانا مشکل تو ہے لیکن موجودہ حالات میں اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائنز میں کھلاڑیوں کو فیلڈ پر سماجی فاصلے سمیت متعدد تجاویز پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ کھلاڑی عام طور پر وکٹ لینے کے بعد یا فیلڈ پر کسی بھی طرح کی کامیابی کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل کر جشن مناتے ہیں تاہم اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ یوں فیلڈ پر دوری رکھنا مشکل ہوگا لیکن ا س کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں، بیماری سے بچنا ضروری ہے اور اس کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کرنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں کی کوشش یہی ہوگی کہ فیلڈ پر احتیاط کریں، جب حالات بہتر ہوجائیں گے تو سب پہلے جیسا نارمل ہوجائے گا۔ پاکستان کی جانب سے چار ٹیسٹ کھیلنے والے 17 سالہ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ گیند کو چمکانے کیلئے بھی کھلاڑیوں کی اپنی عادتیں ہیں لیکن اب اس پر کنٹرول کرنا بھی ضروری ہوگا۔

Tags
Back to top button
Close