کھیل

انگلنیڈ کے دورہ پاکستان کے امکانات بننے لگے

پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کےدورہ برطانیہکوانگلینڈ میں بہت مثبت اندازمیں لیا جارہا ہے

پی سی بی پوڈکاسٹ میں خصوصی گفتگوکرتےہوئےچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ برطانیہ کو انگلینڈ میں بہت مثبت اندازمیں لیا جارہا ہے، اس ٹورسےمستقبل میں پاکستان کی کرکٹ کوبہت فائدہ ہوگا۔ وسیم خان نے کہا کہ ان سے متواتر پوچھا جاتا ہے کہ آپ انگلینڈ کے لیے یہ سب کیوں کررہے ہیں، تاہم واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انگلینڈ سےکوئی ڈیل کی نا ہی یہ اس سب کے لیے موزوں وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتبار سے مستقبل میں انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ سےتبادلہ خیال ہوگا اورانہیں یقین ہےکہ انگلش بورڈ اس وقت بہترین فیصلہ کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کرکٹ کےلیےفیصلے کررہا ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ آئندہ 6 ماہ کرکٹ نہیں کھیلی جاتی تو آئی سی سی کو معاشی نقصان ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغازمعاشی اعتبار سے بھی بہت ضروری ہے، کھیلوں میں یکجہتی کا بہت بڑا حمایتی ہوں۔ وسیم خان نےکہا کہ ہم نےکبھی کھلاڑیوں کی حفاظت پرسمجھوتہ نہیں کیا، انگلینڈ سےموصول غیرجانبدارانہ اطلاعات کےمطابق لڑکوں کومزہ آرہا ہے،مصباح الحق کی قیادت میں تمام اسپورٹ اسٹاف لڑکوں سےمسلسل فیڈبیک لیتا رہتا ہے، یونس خان اورمشتاق احمد نےبتایا ہےکہ لڑکوں کی توجہ کرکٹ پرمرکوزہے۔

Tags
Back to top button
Close