کھیل

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں دوہری شہریت اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے پر غور نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق بورڈ میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، اجلاس میں سی ای او سیم خان نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی ،جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیے گئے، وہ تین اگست سے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ویڈیو لنک اجلاس برطانیہ میں موجود چیئرمین احسان مانی کی صدارت میں ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان بھی شریک تھے۔

وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Tags
Back to top button
Close