کھیل

قومی کرکٹرز نے نماز عید کس کی امامت میں ادا کی؟ اہم خبر آگئی

قومی کرکٹرز نے عید الاضحی ڈربی میں منائی اور سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید کی ادائیگی کی

انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل وہاں پر موجود قومی کرکٹرز نے عید کی نماز کس کی امامت میں ادا کی ہے اس حوالے سے اہم خبرمنظر عام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سرفراز احمد نے امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔ نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جب کہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ کورونا کے باعث قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔

Tags
Back to top button
Close