کھیل

ٹینس اسٹار اشنا سہیل کو عید شاپنگ نہ کرنے کا افسوس

ٹینس اسٹاراشنا سہیل نے کہا ہے کہ یہ عیدالاضحیٰ ماضی سے بہت مختلف ہے، اس مرتبہ عید پر شاپنگ نہیں کی۔

ںٹینس اسٹار نے کہا کہ حکومت نے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا نے کا اچھا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میل ملاقاتوں کا سلسلہ تو ہوگا لیکن احتیاطی تدابیر اولین ترجیح ہو گی۔اشنا سہیل نے یہ بھی کہا کہ فیملی ڈنرز تو ہوں گے لیکن ماضی کی طرح کے نہیں ہوں گے۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ عید قربان پر زیادہ تر دھیان جانوروں کی طرف ہوتا ہے، ایسی حالت میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا ہوگا۔

Tags
Back to top button
Close