کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

بابر اعظم نے 56، محمد حفیظ نے 69، فخر زمان نے 36 اور شعیب ملک نے 14 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔مقررہ اوورز میں پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز نے 72 رنز کا پراعتماد شراکت قائم کی، پہلے آٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 36 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 112 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے اور انہوں نے 44 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر محمد حفیظ نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، حفیظ آخری اوور میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹوم کورن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور کرس جورڈن اور ٹوم کورون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button