کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، میزبان ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

میزبان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 196 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی پورا کرلیا

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے ممیچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم نے 196 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل پورا کرلیا۔

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز نے 72 رنز کا پراعتماد شراکت قائم کی، پہلے آٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 36 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔112 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی آٹ ہوگئے اور انہوں نے 44 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر محمد حفیظ نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، حفیظ آخری اوور میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹوم کورن کی گیند پر آٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 8 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور کرس جورڈن اور ٹوم کورون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔

Back to top button