کھیل

گرینڈ سلیم یوایس اوپن کا آغازآج سے ہوگا

ٹینس ایونٹ نیویارک کےفلشنگ میڈوزمیں کھیلا جانا ہےجس کے لئےتیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں

سال کےدوسرے گرینڈ سلیم یوایس اوپن کا آغازآج سےہورہا ہے،ایونٹ کےآغازسےقبل کھلاڑیوں کےکووڈ ٹیسٹ بھی کئےجارہےہیں،فرانس کےبینوئی پیری ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد ایونٹ سےباہرہوگئےہیں ۔ یوایس اوپن ٹینس ایونٹ نیویارک کےفلشنگ میڈوزمیں کھیلا جانا ہےجس کے لئےتیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سےلوگوں کی بڑی تعداد متاثرہےجس کی وجہ سےایونٹ کےلئےخصوصی احتیاطی تدابیراختیارکی جارہی ہےاورٹینس پلئیرزکےکورونا ٹیسٹ بھی کئےجا رہے ہیں ۔

فرانس کے 31 سالہ ٹینس پلئیربینوئی پیری جوگزشتہ ہفتےنیویارک پہنچےتھے،ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہےاوروہ ایونٹ سےباہرہوگئےہیں جبکہ فرانس کےرچرڈ گیسکوئے،اڈریان منارینو،گریگوری بریریوکوبھی سیلف آئیسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہےکہ یوایس اوپن ٹینس بائیوسیکورماحول میں کھیلاجائےگا،جب کہ کسی بھی تماشائی کوکورٹ میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی ۔ رافیال نڈال سمیت متعدد بڑے کھلاڑیوں نےایونٹ میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے ۔

Back to top button