کھیل

پاک انگلینڈٹی20 سیریز؛ آخری میچ آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی۔قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے بہترین موقع ہے بصورت دیگر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے میچ میں شکست کی وجہ باؤلنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  عامر کی انجری کی وجہ سے باولنگ لائن کو حریف ٹیم کیخلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور میلان نے اچھی اننگز کھیلی جس وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

Back to top button