کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ، سرفراز احمد کی واپسی، انگلینڈ کا فیلڈنگ کا فیصلہ

حیدر علی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے

تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حیدر علی اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل تین میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی انگلینڈ نے 1-0 سے اپنے نام کی۔

Back to top button