کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، محمد حفیظ کی کیرئیر کی بہترین اننگز، انگلینڈ کو 191 رنز کاہدف

تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حیدر علی اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر اور وکٹ کیپر بیٹسمیں محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل تین میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی انگلینڈ نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

Back to top button