کھیل

محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف منفرد ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے

 آل راؤنڈر محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 فارمیٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

محمد حفیظ نے تیسرے ٹی20 میں دھواں دھار چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ اننگز میں چھ چھکے اور چار چوکے لگائے۔انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں انہوں نے کیرئیر کے بہترین چھیاسی اسکور بنائے۔ محمد حفیظ کو مین آف دی  میچ اور  مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی آخری ٹی20 سیریز میں محمد حفیظ نے ٹی20 کرکٹ میں 2000 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

 

Back to top button