کھیل

سنسنی خیر میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی، میچ کے آخری اوور کی آخری بال پر پورا پانسہ پلٹ گیا، کینگروز جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

آسٹریلیا نے اپنا جیتا ہوا میچ انگلینڈ کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔ ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے انتہائی سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو باسٹھ رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا اپنا جیتا ہوا میچ آخری لمحات میں گنوا بیٹھا۔ انیسواں اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے جیت کا سنہری موقع ضائع کردیا کیونکہ انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت کمزور نہ ہونے دی، انگلینڈ کے بولر نے شاندار طریقے سے بلے بازوں کو قابو کیے رکھا۔

کرس جورڈن نے صرف چار رنز دیئے، آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے پندرہ درکار تھے، اسٹونس نے دوسری گیند پر چھکا بھی مار ڈالا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

آخری اوور کی آخری گیند پر چار رنز کی ضرورت تھی لیکن صرف دو رنز ہی بن سکے اور انگلینڈ یہ میچ جیت گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 6وکٹوں پر160رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

Back to top button