کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیروزآف دی ویک

اخبارنےقومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتےہوئےکہا کہ مشکل حالات میں برطانیہ کا دورہ کرکے پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی مدد کی

برطانوی اخبار ٹائمز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیروزآف دی ویک قراردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبارٹائمزنے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں برطانیہ کا دورہ کرکے پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی مدد کی۔ برطانوی اخبارنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہیروزآف دی ویک قراردیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ہی نہیں دنیائے کرکٹ پاکستان ٹیم کی شکرگزارہے۔اخبارکے مطابق فیملیز کے بغیر صرف گراﺅنڈ اور ہوٹل میں رہنا مشکل تھا لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہ کی۔ پاکستانی ٹیم نے مشکل حالات میں سنسنی خیز کرکٹ کھیلی۔ پاکستان کے دورے سے انگلینڈ بورڈ بڑے مالی نقصان سے بچ گیا۔

Back to top button