کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ سے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست

اس میچ میں جیت کےساتھ انگلینڈ نےٹی ٹوئنٹی سیریزبھی اپنےنام کرلی ہے

ساؤتھمپٹن کےمیدان میں کھیلےجانےوالےمیچ میں انگلینڈ نےآسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف اننگزکےاٹھارویں اوورمیں چار وکٹوں کےنقصان پرعبورکرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سےجوزبٹلرنےجارحانہ 77 رنزکی اننگزکھیلی جب کہ ڈیوڈ مالان 42 رنزبنانےمیں کامیاب رہے۔ اس میچ میں جیت کےساتھ انگلینڈ نےٹی ٹوئنٹی سیریزبھی اپنےنام کرلی ہے۔ میچ کےآغازپرآسٹریلیا نےٹاس جیت کرپہلےبلےبازی کا فیصلہ کیا تھا اورمقررہ 20 اوورزمیں سات وکٹوں کےنقصان پر 156 رنزبنائےتھے۔ آسٹریلیا کی جانب سےکپتان ایرون فنچ نے 40 جب کہ اسٹوئنس نے 35 رنزبنائے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کررہےہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر،اسٹیو اسمتھ،مارکس اسٹونیس،ایلکس کیری،میکسویل، آسٹن ایگر،پیٹ کمنز،مچ اسٹارک،رچرڈسن، اورزیمپا شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میں جوبٹلر،جونی بیراسٹرو،ڈیوڈ مالان،اؤن مورگن،ٹام بینٹن، معین علی،ٹام کرن،کرس جورڈن،عادل رشید، جوفرا آرچراورمارک ووڈ شامل ہیں۔ سیریزکے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلےکےبعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کودووکٹوں سےشکست دے دی تھی۔

Back to top button