کھیل

پہلی خاتون میچ ریفری,ثمن ذوالفقار نےتاریخ بناڈالی

پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقارکاکہنا ہےکہ ملک میں کرکٹ کی پہلی میچ ریفری بننا میرے لیےاعزازہے

پاکستان میں پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقارکاکہنا ہےکہ ملک میں کرکٹ کی پہلی میچ ریفری بننا میرے لیےاعزازہے، یہ موقع دینے پر پی سی بی کی شکرگزارہوں۔ ثمن ذوالفقارکا شمارپاکستان میں نئی تاریخ رقم کرنے والی خواتین میں ہوتا ہے ، وہ اس سال بھی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے ریفری پینل میں واحد خاتون میچ ریفری ہیں ۔ ضلع قصور کے مشہور قصبے الہ آباد سے تعلق رکھنے والی ملک کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقاراپنا شوق پورا کرنےکےلیےکرکٹ میچ ریفری کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نےاسپورٹس سائنسزمیں ماسٹرزکرنےکےدوران اپنی دلچسپی کرکٹ میں بڑھتی محسوس کی ،تعلیم کےدنوں میں کرکٹ توکھیلی اور امپائرنگ کےکورس کےبعد ریفری شپ کی طرف آ گئیں۔ ثمن ذوالفقارنےمیڈیا سےبات کرتےہوئے بتایا کہ ان کا اگلا ہدف پی ایس ایل اورانٹر نیشنل میچزسپروائزکرنا ہے۔ ان کاکہنا ہےکہ پی سی بی خواتین کے لیے مواقع فراہم کررہا ہےاوراس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Back to top button