کھیل

شعیب اختر نےمصباالحق کوکھری کھری سنادیں

سابق فاسٹ بائولرشعیب اخترکا کہنا ہےکہ مصباح الحق گلےشکوے نہیں بلکہ فیصلےکریں

سابق فاسٹ بائولرشعیب اخترکا کہنا ہےکہ مصباح الحق گلےشکوے نہیں بلکہ فیصلےکریں کیونکہ اگروہ ان کی جگہ ہوتےتوآسانی سے اپنی غلطیوں کوتسلیم کرلیتے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کی کارکردگی اورزوال سےمتعلق مصباح الحق کےحالیہ بیان پر 45 سالہ شعیب اخترنےاپنے ردعمل کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ سچےاورمضبوط لوگ شکایات کرنےکےبجائےفیصلےکرتےہیں اوراگروہ ہیڈ کوچ کی جگہ ہوتےتوآسانی کےساتھ اپنی غلطی مان کراس کی درستگی کی کوشش کرتےکیونکہ گھما پھرا کرباتیں کرنا ان کا نہیں بلکہ مصباح الحق کا طریقہکارہوسکتا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اگرلوگوں کی حمایت چاہتےہیں تواس طرح کےبیانات سےگریزکریں اوردرحقیقت انہیں لوگوں کواس بات کا ایک موقع دینا چاہئےکہ وہ ان کےمتعلق مثبت سوچ کےساتھ کہہ سکیں کہ انہوں نےبہادری کےساتھ اپنی کوتاہیوں کوتسلیم کیا ہے ۔ شعیب اخترکا کہنا تھا کہ وہ خود بھی 46 سالہ مصباح الحق کوایک پیغام ارسال کرچکےتھےکہ ٹیم زوال کا شکارہورہی ہے لہٰذا انہیں مضبوط ہونےکی ضرورت ہےاوروہ انگلینڈ ٹورکےبعد اگرمثبت بیان دیتےتو وہ ان کی حمایت کرنےوالے اولین فرد ہوتے ۔

Back to top button