کھیل

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم بھی عالمی اعزاز سےمحروم

پاکستان کےوائٹ بال کپتان بابراعظم 22 ماہ کےبعد نمبر 1 پوزیشن سےمحروم ہوگئےہیں

آسٹریلیاکےخلاف گزشتہ روزاختتام پذیرہونےوالی تین ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزمیں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنےوالےبرطانوی بلےباز ڈیوڈ مالان آئی سی سی مینزٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلےنمبرپرآگئےہیں۔ پاکستان کےوائٹ بال کپتان بابراعظم 22 ماہ کےبعد نمبر 1 پوزیشن سےمحروم ہوگئےہیں۔ وہ اکتوبر 2018ء میں ٹی ٹونٹی بیٹنگ کی درجہ بندی میں سرفہرست ہوئےتھے ۔

مالان سیریزکےآغازسےقبل درجہ بندی میں پانچویں نمبرپرتھے۔ انہوں نے 129 رنزبنائےاورسیریزمیں زیادہ رنزسکورکرنےوالےبلےبازوں میں سرفہرست رہے۔ باؤلرزکی درجہ بندی میں برطانوی لیگ سپنرعادل رشید 7 ویں نمبرپرآگئےہیں جب کہ آسٹریلین لیگ سپنرایڈم زامپا کی 5ویں پوزیشن پرتنزلی ہوئی ہےعماد وسیم اورشاداب خان بھی ایک،ایک درجےتنزلی سےبالترتیب آٹھویں اورنویں درجے پرپہنچ گئے۔

Back to top button